Karbala Yaad Buhat Ati hai Lyrics By Syed Raza Abbas Zaidi 2020
Noha Khwan: Syed Raza Abbas Zaidi
سلام آقا۔۔ سلام آقا
کریم کرب و بلا معجزا دکھا دیجے۔
کربلا یاد بہت آتی ہے بلا لیجے۔
۔ حسین ع آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
تڑپ رہا ہے بہت کربلا کی یاد میں دل
پھر ایک بار مجھے کربلا دکھا دیجے۔
۔ تمہارے روضے پہ آنے میں آج دقت ہے
مگر خبر ہے تمھیں مجھ کو کتنی چاہت ہے
میں سر کے بل چلا آونگا بس صدا دیجے۔
۔میرے خیال میں جب آئے دو کٹے بازو
علم کو دیکھ کے آنکھوں میں آگئے آنسو
تڑپ رہا ہوں علمدار ع سے ملا دیجے۔
گلوئے اصغر بے شیر چھد گیا تھا جدھر
سبیل دودھ کی جاگر لگاوں میں بھی ادھر
میں زائروں سے کہوں گا مجھے دعا دیجے۔
۔ کسی بھی حال میں جانا ہے روز عاشورا
لہو بدن سے بہانا ہے روز عاشورا
ہے ماتمی کی صدا پھر ہمیں صدا دیجے۔
۔ بلائیں آپ جسے چاہیں اپنے روضے پر
غلام آپ کی تقسم پہ ہیں راضی مگر
سکون دل کو ملے کس طرح بتا دیجے۔۔
۔ ہیں اشک آنکھوں میں اور دل اداس ہے میرا
مجھے بلائیں گے کب آپ کربلا مولا ع
کچھ آکے خواب میں ہی مجھ کو آسرا دیجے۔
۔صدا ریحان ع عزا کی ہے بر زبان رضا
میں اربعین پہ مشی کرونگا اے مولا ع
پھر ایک بار مجھے پاوں پر چلا دیجے۔