Hussain Tere Lahu Ki Khushbo Lyrics

Hussain Tere Lahu Ki Khushbo Lyrics In Urdu | Farhan Ali Waris 2022

Hussain Tere Lahu Ki Khushbo Lyrics In Urdu

سین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

یہ خون نہ حق چھپے گا کیوں کر جسے یہ دنیا چھپا رہی ہے

یہ صبر تیرا تیری عبادت، وہ راہ حق میں تیری شہادت

تیری صداقت کی داستانیں زمانے بھر کو سنا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

تمام عالم کو یہ دکھایا، کٹا کے گردن کو دین بچایا

مگر یہ امّت ابھی بھی آل نبی کو دیکھو ستا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

غریب مولا کی بیکسی کے، غریب مولا کی بیبسی کے

ابھی تلک وہ زمین کربل لہو کے آنسو بہا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

جوان بیٹے کی لاش لینے، چلے ہیں مقتل کو شاہ والا

مگر ضعیفی قدم قدم پر اٹھا رہی ہے بٹھا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

برہنہ سر ہے علی کی بیٹی، مگر وہی عظمت محمّد

وہ جس کی خاطر بھرا ہوا گھر لٹا کے کربل سے آ رہی ہیں

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

یہ کون ہے جس کی گفتگو میں علی کا لہجہ جھلک رہا ہے

یہ کون ہے جس کے ولولوں میں حسینیت جگمگا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

جب ہے یہ کربلہ کا منظر، رواں ہے شاہ کے گلے پہ خنجر

زمانہ کروٹ بدل رہا ہے سکینہ آنسو بہا رہی ہیں

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

حسین میدان کربلہ میں عجیب موتی لٹا رہے ہیں

جوان بیٹے، بھتیجے، بھائی کی لاشیں تنہا اٹھا رہے ہیں

سین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

یہ خون نہ حق چھپے گا کیوں کر جسے یہ دنیا چھپا رہی ہے

حسین تیرے لہو کی خوشبو فلک کے دامن سے آ رہی ہے

Leave a Reply

error: Content is protected By the Owner of Nohay Lyrics !!