Ya Ali Ya Aeliya Lyrics in Urdu
یا علی یا علی یا علی یا علی
ییاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب
لو پھیل گیا شام غریباں کا اندھیرا
اسباب لٹا جل گیا سعداتؑ کا خیمہ
بے گور و کفن رن میں شبیرؑ کا لاشہ
سب مارے گئے دشت میں زینبؑ ہوئی تنہا
اصغر بے شیر کو رونے لگی ام ربابؑ
بو الحسنی یا بو تراب
یاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب
ہائے وہ بہنؑ جسکے ھوں اٹھارہ برادر
اور باپ بھی جس بیٹیؑ کا ہو فاتح خیبر
نرغے میں لعینوں کے وہ مظلوم کھلے سر
کیسے نہ کرے نوحہ وہ پھر خاک اڑا کر
نوحہ کنا خلد میں ہے روح رسالت معابﷺ
بو الحسنی یا بو تراب
یاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب
اکبر کا جگر ہوگیا برچھی سے دوپارہ
اور اصغر معصوم بھی مارا گیا پیاسا
ٹکڑے ہوا میدان میں نو شاہ کا لاشہ
مارا گیا وہ شیرؑ جو تھا سب کا سہارا
عونؑ و محمدؑ کا ملا خاک میں کیسا شباب
بو الحسنی یا بو تراب
یاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب
کٹکے جو گرے خاک پہ عباسؑ کے بازؤ
رکتے ہی نہ تھے آنکھ میں شبیرؑ کا آنسوں
میںؑ خیمے میں روتی تھی وہ روتے تھے لب جوع
ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ماتم ہی تھا ہر سو
کہتے تھے شبیرؑ کہ یا لیتنی کنت تراب
بو الحسنی یا بو تراب
یاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب
ریحان بہت ہوچکی اب اشک فشانی
زینبؑ پہ مصیبت کی یہ پردرد کہانی
سب اہل عزأ سن چکے سرور کی زبانی
تھمتی ہی نہیں آنکھوں سے اشکوں کی روانی
کون سنے قصہٴ غم کس میں رہی اتنی تاب
بو الحسنی یا بو تراب
یاعلی یا ایلیا یا بو الحسنی یا بو تراب
بو الحسنی یا بو تراب
بھائی میرا قتل ہوا آئیے بابا شتاب
بو الحسنی یا بو تراب