Ayyam e Fatmiyah Noha 2022 | Tum Roz Meri Qabr Pe Ana Abul Hasan | Syed Raza Abbas Zaidi | 2022-23

 Tum Roz Meri Qabr Pe Ana Abul Hasan

زہراؑ سے حال پوچھنے جب آئے مرتضٰیؑ

رو روکے فاطمہؑ نے وصیت میں یہ کہا میرے حسنؑ حُسینؑ کو لانا ابوالحسنؑ تُم روز میری قبر پہ آنا ابوالحسنؑ کب چین سے رھونگی بچوں کی فکر میں زحمت میں دے رھی ھوں یہ آخری تمہیں بچوں کا مجھکو حال سنانا ابوالحسنؑ تشنہ لبی میں اُسکو آتا نہیں ھے چین راتوں کو مانگتا ھے پانی میرا حُسینؑ اُٹھ اُٹھ کے اسکو پانی پلانا ابوالحسنؑ کھایا تھا جب طمانچہ تھا سامنے حسن روتا ھے میرے غم میں وہ میرا گلبدن تم اُسکو پاس اپنے بٹھانا ابوالحسنؑ آئیگا جو میرے گھر بن کر دعا میری کرتا سیا ہے اُسکا اک ہاتھ سے علیؑ عباسؑ کو یہ بات بتانا ابوالحسنؑ جب بیٹیوں کو میری یاد آئے یاعلیؑ پردے میں شب کے ھائے دیکھو کبھی کبھی اُنکو بھی میری قبر پہ لانا ابوالحسنؑ پھر روکے بولیں زہراؑ اے وقت کے امامؑ تمکو میں ھاتھ اُٹھاکے کیسے کروں سلام اُٹھتا نہیں ھے اب میرا شانہ ابوالحسنؑ جب مجھکو غسل دینے آؤگے یاعلیؑ کچھ ایسے زخم ہیں جودیکھو گے اس گھڑی بچوں سے میرا حال چھپانا ابوالحسنؑ میت سے میری آکر لپٹے گا جب حُسینؑ نازک بہت ہے دیکھو وہ میرے دل کا چین آہستہ اُسکو ماں سے چھڑانا ابوالحسنؑ ذیشان اور رضا وہ کہتی تھیں یاعلیؑ زہراؑ کا ساتھ تم نے چھوڑا نہیں کبھی تنہائی میں بھی ساتھ نبھانا ابوالحسنؑ


Leave a Reply

error: Content is protected By the Owner of Nohay Lyrics !!