Sada Rahay Ga Hussain Hussain Lyrics In Urdu
حسین حسین
فنا ہو جائے گی دنیا
لیکن خدا کا ہے وعدہ
جب تک یہ عزا رہے گی
زہرا کی دعا رہے گی
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی صدا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
حسین حسین مولا حسین حسین
زندہ باد زندہ باد
شہہ کی عزا زندہ باد
عزا رہے گی صدا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
شبیر کا غم رہے گا صدا
نسلوں کو ورث میں دے دی عزا
کل ہم رہیں نہ رہیں کیا پتہ
ذکر عزا آہ و بکا
یہ سوچ کے کر نہ صدا
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی صدا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
ہم ہیں دعا سیدہ
ہم ہیں فدا حسین
زندہ باد زندہ باد
شہہ کی عزا زندہ باد
عزا رہے گی صدا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
نکلے گھروں سے سبھی نوحہ گر
پیدل جلوسوں میں کرنے سفر
نہ فکر موسم نہ دشمن کا ڈر
اونچے علم بڑھتے قدم
رو کے ہمیں کس میں دم
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
سینے میں دل دل میں ہے دھڑکن
دھڑکن میں حسین
آنکھوں میں عشقوں کا ہے ساون
ساون میں حسین
مانگا ہے اللہ سے جیون
جیون میں حسین
کربو بلا ہے میرا مسکن
مسکن میں حسین
ہاں
تم بھی کرو ہم بھی کریں
ماتم حسین
تم بھی پڑھو ہم بھی پڑھیں
مجلس حسین
ہاں
تم بھی بنو ہم بھی بنائیں
زائر حسین
تم بھی چلو ہم بھی چلیں
مقتل حسین
تم بھی اٹھاؤ علم
ہم بھی اٹھے علم
تم بھی بڑھاؤ قدم
ہم بھی بڑھے قدم
تم بھی یہ کھاؤ قسم
ہم بھی یہ کہیں قسم
تم بھی مناؤ گے غم
ہم بھی منائیں گے غم
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
رسم وفا یوں نبھاتے ہیں ہم
بچوں کو سقا بناتے ہیں ہم
تہذیب مجلس سکھاتے ہیں ہم
نوحہ پڑھو ماتم کرو
ہم نے کیا تم بھی کرو
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
ذکر عزا کو اور بڑھاؤ
نسلوں کو یوں پروان چڑھاؤ
ماتمی اور نمازی بناؤ
جو کیا تم نے انہیں بھی سکھاؤ
گزرے جہاں سے جلوس عزا کے
رہو میں ان کے سبیلیں لگاؤ
ہاں
یہ ہیں سبیلیں یہ پیاسوں کا ماتم
یا حسین یا حسین
رہو میں ہے یہ اسیروں کا ماتم
یا حسین یا حسین
یہ خون کا پرسہ یہ زخموں کا ماتم
یا حسین یا حسین
شولوں پہ عابد کے چالو کا ماتم
یا حسین یا حسین
ذکر سكینہ تماچو کا ماتم
یا حسین یا حسین
ہوتا رہے گا شہیدوں کا ماتم
یا حسین یا حسین
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
ہر سانس پر قرض ہے شاہ کا غم
جتنا بھی ماتم کریں وہ ہے کم
فرش عزا پر نکل جائے دم
جتنی بچی ہے زندگی
کرتے رہیں یہ نوکری
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
موت کے سیلاب میں ہر خشک و ٹر بہہ جائے گا
ہاں مگر نام حسین ابن علی راہ جائے گا
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
بی بی کی محنت یہ رنگ لائی ہے
ماتم کا ہر کوئی شیدائی ہے
اہل عزا نے قسم کھائی ہے
یہ دل ہے کیا یہ جان ہے کیا
شبیر پر سب کچھ فدا
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
ہم نہ کبھی بھولیں گے یہ غم
مولا کی قسم
نوحہ پڑھیں گے یونہی ہر دم
مولا کی قسم
رک نے نہیں دیں گے یہ ماتم
مولا کی قسم
جھک نے نہیں دیں گے یہ پرچم
مولا کی قسم
اہل عزا آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
محوِ بکا آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
سادات کا آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
غم ہے بڑا آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
گونجے صدا آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
بس ہر جگہ آؤ ماتم کریں ہم
یا حسین یا حسین
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین
یہ تیرا ماتم یہ نوحے رہیں گے
فرحان و مظہر یہ کہتے رہیں گے
نسلوں کو پیغام دیتے رہیں گے
یونہی چراغ عزا بھی جلیں گے
نہ یہ قدم رک سکے نہ رکھیں گے
مجلس کی جانب یہ بڑھتے رہیں گے
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گے
سن لے یہ سارا زمانہ
عزا رہے گی عزا رہے گی
صدا رہے گا حسین حسین