بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ |
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ |
اَللَّهُمَّ رَبَّ ٱلنُّورِ ٱلْعَظِيمِ |
اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار |
وَرَبَّ ٱلْكُرْسِيِّ ٱلرَّفِيعِ |
اے بلند کرسی کے پرودگار |
وَرَبَّ ٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ |
اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار |
وَمُنْزِلَ ٱلتَّوْرَاةِ وَٱلإِنْجِيلِ وَٱلزَّبُورِ |
اور اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے |
وَرَبَّ ٱلظِّلِّ وَٱلْحَرُورِ |
اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار |
وَمُنْزِلَ ٱلْقُرْآنِ ٱلْعَظِيمِ |
اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے |
وَرَبَّ ٱلْمَلاَئِكَةِ ٱلْمُقَرَّبِينَ |
اے مقرب فرشتوں کے پروردگار |
وَٱلانْبِيَاءِ وَٱلْمُرْسَلِينَ |
اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار |
اَللَّهُمَّ إِنِّي اسْالُكَ بِٱسْمِكَ ٱلْكَرِيـمِ |
اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے |
وَبِنُورِ وَجْهِكَ ٱلْمُنِيرِ |
تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے |
وَمُلْكِكَ ٱلْقَدِيمِ |
اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے |
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ |
اے زندہ اے پائندہ |
اسْالُكَ بِٱسْمِكَ ٱلَّذِي اشْرَقَتْ بِهِ ٱلسَّمَاوَاتُ وَٱلارَضُونَ |
تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں |
وَبِٱسْمِكَ ٱلَّذِي يَصْلَحُ بِهِ ٱلاوَّلُونَ وَٱلآخِرُونَ |
تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی |
يَا حَيّاً قَبْلَ كُلِّ حَيٍّ |
اے زندہ ہر زندہ سے پہلے |
وَيَا حَيّاً بَعْدَ كُلِّ حَيٍّ |
اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد |
وَيَا حَيّاً حِينَ لا حَيُّ |
اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا |
يَا مُحْيِيَ ٱلْمَوْتَىٰ وَمُمِيتَ ٱلاحْيَاءِ |
اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے |
يَا حَيُّ لا إِلٰهَ إِلاَّ انْتَ |
اے وہ زندہ کہ تیرے سواء کوئی معبود نہیں |
اَللَّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلاَنَا ٱلإِمَامَ ٱلْهَادِيَ ٱلْمَهْدِيَّ ٱلْقَائِمَ بِامْرِكَ |
اے معبود ہمارے مولا امام ہادی مہدی کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں |
صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْهِ وَعَلَىٰ آبَائِهِ ٱلطَّاهِرِينَ |
ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں |
عَنْ جَمِيعِ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَاتِ |
اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے |
فِي مَشَارِقِ ٱلارْضِ وَمَغَارِبِهَا |
جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں |
سَهْلِهَا وَجَبَلِهَا |
میدانوں اور پہاڑوں |
وَبَرِّهَا وَبَحْرِهَا |
اور خشکیوں اور سمندروں میں |
وَعَنِّي وَعَنْ وَالِدَيَّ |
میری طرف سے میرے والدین کی طرف سے |
مِنَ ٱلصَّلَوَاتِ زِنَةَ عَرْشِ ٱللَّهِ |
بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو |
وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ |
عرش اور اسکے کلمات کی روشنائی کے |
وَمَا احْصَاهُ عِلْمُهُ وَاحَاطَ بِهِ كِتَابُهُ |
اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں |
اَللَّهُمَّ إِنِّي اجَدِّدُ لَهُ فِي صَبِيحَةِ يَوْمِي هٰذَا |
اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو |
وَمَا عِشْتُ مِنْ ايَّامِي |
اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان |
عَهْداً وَعَقْداً وَبَيْعَةً لَهُ فِي عُنُقِي |
یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے |
لا احُولُ عَنْه وَلا ازُولُ ابَداً |
نہ اس سے مکروں گانہ کبھی ترک کروں گا |
اَللَّهُمَّ ٱجْعَلْنِي مِنْ انْصَارِهِ |
اے معبود مجھے ان کے مدد گاروں ان کے ساتھیوں |
وَاعْوَانِهِ وَٱلذَّابِّينَ عَنْهُ |
اور ان کا دفاع کرنے والوں قرار دے |
وَٱلْمُسَارِعِينَ إِلَيْهِ فِي قَضَاءِ حَوَائِجِهِ |
میں حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں |
وَٱلْمُمْتَثِلِينَ لاِوَامِرِهِ |
انکے احکام پر عمل کرنے والوں |
وَٱلْمُحَامِينَ عَنْهُ |
انکی طرف سے دعوت دینے والوں |
وَٱلسَّابِقِينَ إِلَىٰ إِرَادَتِهِ |
انکے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں |
وَٱلْمُسْتَشْهَدِينَ بَيْنَ يَدَيْهِ |
اور انکے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے |
اَللَّهُمَّ إِنْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ٱلْمَوْتُ ٱلَّذِي جَعَلْتَهُ عَلَىٰ عِبَادِكَ حَتْماً مَقْضِيّاً |
اے معبود اگر میرے اور میرے امام کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے |
فَاخْرِجْنِي مِنْ قَبْرِي مُؤْتَزِراً كَفَنِي |
تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو |
شَاهِراً سَيْفِي |
میری تلوار بے نیام ہو |
مُجَرِّداً قَنَاتِي |
میرا نیزہ بلند ہو |
مُلَبِّياً دَعْوَةَ ٱلدَّاعِي فِي ٱلْحَاضِرِ وَٱلْبَادِي |
داعی حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گاؤں میں |
اَللَّهُمَّ ارِنِي ٱلطَّلْعَةَ ٱلرَّشِيدَةَ |
اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا |
وَٱلْغُرَّةَ ٱلْحَمِيدَةَ |
آپ کی درخشاں پیشانی دکھا |
وَٱكْحُلْ نَاظِرِي بِنَظْرَةٍ مِنِّي إِلَيْهِ |
ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا |
وَعَجِّلْ فَرَجَهُ |
ان کی کشائش میں جلدی فرما |
وَسَهِّلْ مَخْرَجَهُ |
ان کے ظہور کو آسان بنا |
وَاوْسِعْ مَنْهَجَهُ |
ان کا راستہ وسیع کر دے |
وَٱسْلُكْ بِي مَحَجَّتَهُ |
اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا |
وَانْفِذْ امْرَهُ |
ان کا حکم جاری فرما |
وَٱشْدُدْ ازْرَهُ |
ان کی قوت کو بڑھا |
وَٱعْمُرِ ٱللَّهُمَّ بِهِ بِلادَكَ |
اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر |
وَاحْيِ بِهِ عِبَادَكَ |
اوراپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے |
: فَإِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ ٱلْحَقُّ |
کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ |
ظَهَرَ ٱلْفَسَادُ فِي ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ» |
ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں |
«.بِمَا كَسَبَتْ ايْدِي ٱلنَّاسِ |
یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا |
فَاظْهِرِ ٱللَّهُمَّ لَنَا وَلِيَّكَ |
پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولی |
وَٱبْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ |
کے فرزند کا(س) اور اپنے نبی کی دختر |
ٱلْمُسَمَّىٰ بِٱسْمِ رَسُولِكَ |
جن کا نام تیرے رسول کے نام پر ہے |
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ |
ﷺ |
حَتَّىٰ لا يَظْفَرَ بِشَيْءٍ مِنَ ٱلْبَاطِلِ إِلاَّ مَزَّقَهُ |
یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں |
وَيُحِقُّ ٱلْحَقَّ وَيُحَقِّقَهُ |
حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں |
وَٱجْعَلْهُ ٱللَّهُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبَادِكَ |
اے معبود قرار دے انکو اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ |
وَنَاصِراً لِمَنْ لا يَجِدُ لَهُ نَاصِراً غَيْرَكَ |
اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مدد گار نہیں بنا |
وَمُجَدِّداً لِمَا عُطِّلَ مِنْ احْكَامِ كِتَابِكَ |
ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بھلا دیئے گئے |
وَمُشَيِّداً لِمَا وَرَدَ مِنْ اعْلامِ دِينِكَ وَسُنَنِ نَبِيِّكَ |
ان کو اپنے دین کے خاص احکام اور اپنے نبی کے طریقوں کو راسخ کرنے والے بنا |
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ |
ان پر اور انکی آل پر خدا کی رحمت ہو |
وَٱجْعَلْهُ ٱللَّهُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَهُ مِنْ بَاسِ ٱلْمُعْتَدِينَ |
اور اے معبود انہیں ان لوگوں میں رکھ جنکو تو نےظالموں کے حملے سے بچایا |
اَللَّهُمَّ وَسُرَّ نَبِيَّكَ مُحَمَّداً |
اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمد کو ان کے دیدار سے |
صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ |
ﷺ |
بِرُؤْيَتِهِ وَمَنْ تَبِعَهُ عَلَىٰ دَعْوَتِهِ |
اور جنہوں نے ان کی دعوت میں انکا ساتھ دیا |
وَٱرْحَمِ ٱسْتِكَانَتَنَا بَعْدَهُ |
اور ان کے بعد ہماری حالت زار پر رحم فرما |
اَللَّهُمَّ ٱكْشِفْ هٰذِهِ ٱلْغُمَّةَ عَنْ هٰذِهِ ٱلامَّةِ بِحُضُورِهِ |
اے معبود ان کے ظہور سے امت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کر دے |
وَعَجِّلْ لَنَا ظُهُورَهُ |
اور ہمارے لیے جلد انکا ظہور فرما |
«إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً وَنَرَاهُ قَرِيباً.» |
کہ لوگ انکو دور اور ہم انہیں نزدیک سمجھتے ہیں |
بِرَحْمَتِكَ يَا ارْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ |
تیری رحمت کاواسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے |