Haram lyrics | Syed Raza Abbas Zaidi | New Nohay 2021-22
قدم جسوقت میں نے کربلا کی خاک پر رکھا تھا منظر سامنے دو بھائیوں کی بادشاہت کا میں جب باب الحوائج کےحرم کےسامنے پہنچا اُٹھاکر ھاتھ رو روکر کہا میں نے سلام آقا بہت ٹوٹا ھوا ھوں پاس اب مجھکو بلالیجئے لپٹ جاؤں میں بچوں کی طرح روضے کی جالی سے زیارت کی تمنا میں حرم تک آگیا ہوں میں اجازت دیجئے دربار میں رکھوں قدم مولاؑ میرے دل میں زیارت کی تڑپ جسدم بڑھی حد سے کریمِ کربلا سے یہ کہا تھا میں نے رو روکے میرے صاحب میرے آقا کہیں یہ چھوٹے حضرت سے مجھے زائر بنادیجئے دکھا دیجئے حرم مولاؑ خبر جب سے ہوئی مجھکو بلاوا آگیا میرا چلاگھرسےیہاں پہنچا نہ نیند آئی نہ چین آیا عجب ہےکیفیت دل کی یقیں آتانہیں مجھکو نظر گنبد کی جانب ہے میری آنکھیں ہیں نم مولاؑ کوئی مسلم کوئی ہندوکوئی سکھ کوئی عیسائی تیرے دربار میں کوئی نہیں تفریق مذہب کی حرم کے سامنے آکر ادب سے سر جھکاتے ہیں ہیں سبکی آنکھ میں آنسو ہے سبکے دل میں غم مولاؑ یہاں اپنے لئےمولاؑ کہاں کچھ مانگتا ہوں میں لپٹ کر آپ کی تربت سےرونا چاھتا ہوں میں سنا ہے آپکی تربت علی اصغرؑ کے جیسی ہے نہ جانے آپ پر کیا کیا ہوئے ظلم و ستم مولاؑ درِ اُمِ البنینؑ کے پاس جاکر بیٹھ جاؤنگا سناکر آپکا نوحہ وہاں آنسو بہاؤنگا گرےجب آپ گھوڑے سے نہیں تھے آپکے بازو رہا اس بات کا بس آپکی مادر کو غم مولاؑ یہاں سے جاؤنگا مولاؑ بڑے مولاؑ کے روضے پر بہت غربت میں ماراہے جنہیں نولاکھ نےملکر جدائی آپکی سہ کر کمر خم ہوگئی ہائے جنہیں اکبرؑ کی فرقت میں نظرآتا تھاکم مولاؑ کلیجے میں سناں کھائے تڑپتا تھا جہاں اکبرؑ وہاں پر یاد آئیگا مجھے غربت کا وہ منظر ؑعلی اکبرؑ یہ کہتےتھے نہ برچھی کھینچئےبابا پدر کے گود میں نکلا جواں بیٹے کا دم مولاؑ جہاں خنجر سے ظالم نے گلا شبیر کا کاٹا وہاں ستر قدم کا فاصلہ بھائی بہن میں تھا بہن نے اُس گھڑی کتنا پکارا آپکو ہائے تڑپتی رہ گئی زینبؑ ہوا جب سر قلم مولاؑ کہا ذیشان نے ہائے رضا وہ پل رلائینگے اے میرے باوفا مولاؑیہ دن جب بیت جائینگے چلا جاؤنگا گھر لیکن یہیں دل چھوڑ جاؤنگا مجھے پھر سے بُلا لینا سکینہؑ کی قسم مولاؑ